30 ستمبر، 2023، 7:00 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85243839
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں 12 لاکھ غیر ملکی مریضوں کا علاج کیا گیا، ڈپٹی ہیلتھ منسٹر

بجنورد (ارنا) ایران کے ڈپٹی ہیلتھ منسٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ملک کے میڈیکل سینٹرز میں 12لاکھ غیر ملکی مریضوں کو داخل کیا گیا۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے ڈپٹی ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر سعید کریمی نے شمالی خراسان کے خاتم الانبیاء اسپتال میں ایم آر آئی (میگنیٹک ریزونینس امیجنگ) کے شعبہ کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ملک میں علاج کے شعبے نے نمایاں ترقی کی ہے اور پڑوسی ممالک سے بہت سے مریض علاج کے لیے ایران آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک کے میڈیکل سینٹرز میں 12 لاکھ غیر ملکی مریضوں کو داخل کیا گیا۔

سعید کریمی نے کہا کہ ایم آر آئی  ڈیوائس نصب کرنے سے مریضوں کو دوسرے علاقوں میں بھیجنے اور سفری مشکلات میں کمی آئے گی اور یہ شعبہ تمام ہسپتالوں میں قائم ہونا چاہیے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .